ڈیم میں نہاتے2نوجوان ڈوب گئے

اسلام آباد (بیوروچیف)راول ڈیم میں نہاتے ہوئے دو نوجوان ڈوب گئے، ایک نوجوان کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ دوسرا جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈوبنے والے نوجوانوں میں سے ایک کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے بحفاظت نکال لیا گیا، تاہم دوسرے نوجوان کی جان نہ بچائی جا سکی۔ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت احتشام کے نام سے ہوئی ہے۔ریسکیو اہلکاروں نے نوجوان کی لاش نکال کر ہسپتال منتقل کردی جب کہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں