ساہیوال (بیورو چیف) ڈی پی اوکی طرف سے عوامی خدمت کی تیز ترین سروس ڈیلیوری کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے ایک دن میں 4 مقامات پر کھلی کچہریاں منعقد کی گئیں،جن میں عوام نے بھر پور شرکت کی۔آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی ا ورانا طاہر رحمان کی طرف سے پولیس کے حوالے سے عوامی خدمت کی تیز ترین سروس ڈیلیوری کا سلسلہ جاری ہے،ڈی پی ا وکا ماہ رمضان المبارک میں ایک طرف معاشرتی امن کے قیام واستحکام پر مکمل فوکس ہے تو دوسری طرف انہوں نے ایک دن میں 4مقامات پر کھلی کچہریاں لگا ئیں ،یونین کونسل77فائیو آر،بلوچ مارکی پل کھوڈاں،چک نمبر58جی ڈی اور موضع بھوانی میں منعقد ہونیوالی کھلی کچہریوں میں عوام کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔




