ژوب میں زلزلہ

ژوب (نامہ نگار) بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت 4.3ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ژوب کے شمال مشرقی علاقوں میں رات 8 بجکر 47منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلے کی شدت 4.3 اور گہرائی 88 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ژوب کے شمال مشرق میں70 کلومیٹر دور تھا۔زلزلے سے ابتدائی طور پر کسی قسم کی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں