کاروباری جھگڑے،6افراد کیساتھ8کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروباری جھگڑوں پر چالاک ملزمان کا چھ شہریوں کیساتھ 8کروڑ کا فراڈ’ حسب معاہدہ منافع دیا نہ رقم واپس کی’ مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے۔ تفصیل کے مطابق ملت ٹائون کے علاقہ دھنولہ روڈ کے رہائشی فرحان نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم نے کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر ساڑھے5کروڑ کی رقم حاصل کی اور حسب معاہدہ منافع دیا نہ رقم واپس کی، مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد رقم ہڑپ کر لی۔ کوتوالی پولیس کو درخواست گزارتے متاثرہ شہری علی اکبر نے بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم ظفر نے 90لاکھ’ سرکلر روڈ کے تاجر عابد حسین سے ملزم عثمان نے 25لاکھ’ مدینہ ٹائون کے علاقہ ایڈن گارڈن کے محمود کا کہنا ہے کہ ملزم جاوید نے ساڑھے 17لاکھ کی رقم لیکر واپس نہ کی’ سول لائن کے رضوان سے ملزم آصف نے 10لاکھ’ سلمان سے ملزم فیصل نے کاروبار کیلئے لاکھوں کی رقم لیکر ہڑپ کر لی اور رقوم کا مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ جعلی نکلے۔ پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے جعلی چیک دینے والے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں