فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کے کنسٹرکشن ڈائریکٹوریٹ نے اکتوبر 2026کے دوران فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا اور میانوالی میں بجلی کی فراہمی اور تقسیمی نظام کی بہتری کے لیے مجموعی طور پر450.747ملین روپے کی لاگت سے 159برقی ترقیاتی منصوبے مکمل کیے۔ چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر عابد رشید نے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو کنسٹرکشن ڈائریکٹوریٹ کے افسران اور عملے کی محنت اور کام سے لگن کا نتیجہ قراردیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ افسران تعمیراتی مقامات کا باقاعدہ معائنے کریں، پراجیکٹ کے کام کا معیار جانچیں اور کام کے دوران حفاظتی ضوابط پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ انھوں نے کہا کہ منصوبے مکمل ہونے پران کا مکمل معائنہ کیا جائے اور اس دوران سامنے آنے والی خامیوں کو فوری دورکیا جائے تاکہ صارفین کومسلسل اور قابل اعتماد بجلی کی فراہمی ممکن ہو۔تفصیلات کے مطابق ماہ اکتوبر 2026 کے دوران کنسٹرکشن ڈائریکٹوریٹ نے مجموعی طور پر450.747 ملین روپے کی لاگت سے 159 مختلف ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ ان میں 212.713 ملین روپے کی لا گت سے98 دیہات کو بجلی کی فراہمی،41.928 ملین روپے کی لاگت سے 6 ڈپازٹ ورکس، 63.880 ملین روپے کی لاگت سے 51 ایل ٹی پروپوزلزاور 132.226ملین روپے کی لاگت سے 4ایچ ٹی پرپوزلزکی تکمیل شامل ہے۔ کنسٹرکشن ڈائریکٹوریٹ نے56.742 ملین روپے کی لاگت سے فیصل آباد میں 32 دیہات،20.076 ملین کی لاگت سے جھنگ میں 14 دیہات،89.165ملین روپے کی لاگت سے سرگودھامیں 33دیہات جبکہ میانوالی میں 46.730 ملین روپے کی لاگت سے 19 دیہات کو روشن کیا۔ڈپازٹ ورکس کے تحت فیصل آباد میں 22.861 ملین روپے کی لاگت سے 3 منصوبے اور جھنگ میں 19.067 ملین روپے کی لاگت سے3 منصوبے مکمل کیے گئے۔ اس طرح اکتوبرکے دوران مجموعی طور پر41.928 ملین روپے کی لاگت سے6 ڈپازٹ ورکس پایہ تکمیل تک پہنچائے گئے۔ ماہ اکتوبر میں 5.936 ملین روپے کی لاگت سے فیصل آباد میں 7 ایل ٹی پروپوزلز، 25.143 ملین روپے کی لاگت سے جھنگ میں 16،23.162 ملین روپے کی لاگت سے سرگودھا میں 19 جبکہ 9.639 ملین روپے کی لاگت سے میانوالی میں 9 ایل ٹی پروپوزلز مکمل کیں۔اسی طرح 65.783ملین روپے کی لاگت سے فیصل آباد میں ایک ایچ ٹی پروپوزل، 14.742ملین کی لاگت سے جھنگ میں ایک، 23.162ملین کی لاگت سے سرگودھا میں ایک اور 28.539ملین کی لاگت سے میانوالی میں ایک ایچ ٹی پروپوزل مکمل کی گئی۔




