فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ سرگرم، آج پھر مزید27وارداتوں کے دوران لاکھو ں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین لئے، 6شہری موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے محروم ہو گئے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دوشیز ہ کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویہ کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ماموں کانجن کے علاقہ بنگلہ چوک کے رہائشی عطاء محمد نے بتایا کہ اوباش ملزمان علی وغیرہ نے سبز باغ دکھا کر اس کی جواں سالہ بیٹی (الف) کو اغواء کر لیا، پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ سرفراز کالونی کے عبدالرزاق کے گھر سے لاکھوں کے زیورات ، نقدی اور قیمتی سامان چوری، ثناء پارک کے محمد رمضان کے گھر کے تالے توڑ کر ساڑھے چھ لاکھ کے زیورات، نقدی اور سامان چور لے اڑے’ 53ج ب کا محمد سرور موٹر سائیکل پر لیڈیز سوٹ سیل کرتا تھا کہ 3کس مسلح ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر بھاری مالیت کے لیڈیز سوٹ اور دن بھر کی سیل لوٹ لی، 195ر۔ب کے عبدالقدیر کی ہمشیرہ کے نجی سکول سے سامان چور لے اڑے’ 215ر۔ب کے رمضان سے 40ہزار وفون چھین لیا، 71گ ب کے راشد کے گھر سے بکرے چوری، 77ر۔ب کے شہزاد احمد نے بتایا کہ نجی مل کی کینٹین سے چور قیمتی سامان لے اڑے، 54گ ب کے خلیل کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری، کچہری روڈ پر امان اللہ سے 15ہزار وفون چھین لیا، کوتوالی روڈ پر عثما ن سے 30ہزار وفون چھین لیا، مراد آباد کے حسیب کی دکان سے قیمتی سامان چوری، راجہ چوک کے سرور سے20ہزار وفون چھین لیا، ارشد ٹائون میں حسن کے گودام سے بھاری مالیت کا سامان چوری، رضا ٹائون کے اظہر کی دکان سے ایل سی ڈی چور لے اڑے، نشاط آباد کے قریب توقیر سے جھپٹا مار کر قیمتی فون چھین لیا، محلہ گارڈن کے ماجد کے گھر سے بھاری مالیت کا سامان چوری، 187ر۔ب کے علی رضا کی حویلی سے بکرے چوری، ٹی اینڈ ٹی کالونی کے زاہد سے 85ہزار وفون چھین لیا، 238گ ب کے غلام حسین کی کریانہ شاپ سے لاکھوں کا سامان چوری، 581گ ب کے شفقت کی حویلی سے مویشی چوری، 109گ ب کے نواز کے رقبہ سے سولر سسٹم چوری اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں کارخانہ بازار کے نوید فخر، شاداب کالونی سے زاہد علی، سوساں روڈ سے عبدالرحمن،لیاقت آباد کے ندیم ،431گ ب کے معظم اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوںاور چوروں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔




