کار لفٹر گینگ گرفتار، 12مسروقہ گاڑیاں برآمد

راولپنڈی(بیورو چیف) آرگنائزڈ کرائم یونٹ (سی آئی اے)پولیس نے 2رکنی کار لفٹر گینگ کو گرفتار کر کے قبضے سے 12مسروقہ گاڑیا ں برآمد کرلیں۔ زیر حراست ملزمان گاڑیاں چوری کر نے کے بعد ان میں ٹمپرنگ کرکے پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں جعلی دستاویزات کے ذریعے فروخت کرتے تھے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے انکشاف اور نشاندہی پر مزید مسروقہ گاڑیوں کی برآمدگی عمل میں لائی گئی ہے جبکہ گینگ کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں