کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ماں بیٹا جاں بحق

احمد پور سیال( نامہ نگار)احمدپور سیال میں اڈہ حضرت پیرعبدالرحمن کے نزدیک کار اور موٹر سائیکل کے مابین ہولناک تصادم کے نتیجہ میں ماں بیٹا جابحق جبکہ بہو شدید زخمی ہوگئی ۔ ریسکیوذرائع کے مطابق اڈہ چک بھٹہ کے رہائشی شمیر کا بدبخت خاندان موٹر سائیکل پر رسم سوئم کے ختم کی تقریب میں موٹر سائیکل پر سوار ہوکر ملہوآنہ موڑ کی طرف جارہا تھا کہ اڈہ پیر عبدالرحمن کے نزدیک کار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں شمیر کی بیوی پٹھانی مائی اور بیٹا شوکت موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ بہو ارشاد مائی شدید زخمی ہوگئی ۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ اور زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اورڈیڈ باڈیزکو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور سیال منتقل کردیا گیا جہاں زخمی خاتون کا علاج جاری ہے تاہم متوفیان کی میتیں ان کے آبائی علاقہ روانہ کردی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں