کمالیہ میں رکشہ سوار مسافروں کو لوٹنے والا خواتین گینگ گرفتار

کمالیہ (نامہ نگار )رکشہ سوار مسافروں کو لوٹنے والا خواتین گینگ گرفتار ایس ایچ او محمد افضل کی سربراہی میں سب انسپکٹر ناصر گجر نے کارروائی کرتے ہوئے رکشہ سوار مسافروں کو لوٹنے کے الزام میں خواتین گینگ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان شہریوں، خصوصا خواتین کو مختلف طریقوں سے لوٹنے میں مبینہ طور پر ملوث تھے ۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے مبینہ طور پر لوٹی گئی اشیا بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔ ایس ایچ او محمد افضل نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں