کار کی ٹکر’ ریسکیو اہلکار جاں بحق

ساہیوال(بیوروچیف)ساہیوال کے علاقہ اڈا یوسف والا، لاہور روڈ پر پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں ریسکیو 1122 کا ایک اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق 40 سالہ سعید (LFR) اپنی ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد گھر واپس جا رہے تھے کہ سڑک کراس کرتے ہوئے ایک تیز رفتار کار نے انہیں ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔واقعے کی اطلاع رات 10:33 بجے ریسکیو 1122 کو موصول ہوئی، جس پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر روانہ ہوئیں شدید زخموں کے باعث متاثرہ شخص کو بچایا نہ جا سکا۔ بعد ازاں لاش کو ضروری کارروائی کے بعد متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔یہ افسوسناک واقعہ ڈیوٹی سے واپسی پر پیش آیا، جس نے ریسکیو 1122 اہلکاروں کو سوگوار کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں