ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں تعلیمی نظام اور امتحانی بے ضابطگیوں کے خلاف طلبا کے احتجاج میں شدت آ گئی۔کاکروچ جنتا پارٹی کے جنترمنتر پر بھرپور احتجاج نے نوجوانوں کی بڑی تعداد کو مودی حکومت کیخلاف کھڑا کر دیا، احتجاج کے دوران بھارت کے ناقص تعلیمی نظام اورگودی میڈیا کیخلاف مسلسل نعرے گونجتے رہے۔ احتجاج میں طلبا اور نوجوانوں کی جانب سے بھارتی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ زور پکڑ گیا، بھارتی طلبہ کا کہنا ہے کہ دھرمیندر پردھان ایک غدار ہے اور اسے ہر صورت سزا ہونی چاہیے۔




