ماموں کانجن(نامہ نگار) پولیس کبوتروں کی اڑان پر جوا کھیلنے کے الزام میں10مبینہ جواریوں کے خلاف قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ایک کو پکڑ لیا ہے،پولیس نے موقع پر10کبوتر دو پنجرے اور ایک چھتری بھی قبضہ میں لی ہے۔ تھانہ ماموں کانجن کے اے ایس آئی طارق محمود کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق وہ سرکاری گاڑی پر 496اڈہ کے سٹاپ پر موجود تھے کہ مخبر خاص نے اطلاع دی کہ چک491گ ب میں کبوتروں کی اڑان پر جوا کھیلا جارہا ہے جس پر فوری چھاپہ ماراگیا تو پولیس گاڑی کو دیکھتے ہی جواری فرار ہوگئے جبکہ وقار ولد روف جٹ پکڑا گیا جس کے قبضہ سے10عدد کبوتر، دوپنجرے اور ایک چھتری برآمد ہوئی دریافت پر فرار ہونے والے جواریوں میں ساجد،عرفان ،حق نواز ،صفدر ،واصف،افضل ،شاہ،اشرف ولد،باسط اور ملاں معلوم ہوئے۔




