کبڈی کے4کھلاڑیوں پر 4سال کی پابندی عائد

لاہور(سپورٹس نیوز) پاکستان کبڈی کے چار کھلاڑیوں پر 4 سال کی پابندی عائد کردی گئی۔لاہور میں نیشنل چیمپئن شپ کے دوران چاروں کھلاڑیوں نے ڈوپ ٹیسٹ نہیں دیے اینٹی ڈوپنگ آرگنائزیشن نے قوانین کے تحت ان پر 4 سال کی پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔کبڈی کے کھلاڑیوں عبیداللہ راجپوت، ملک بن یامین، رانا حیدر اور کاشف سندھو نے ڈوپ ٹیسٹ سے انکار کیا تھاڈسپلنری کمیٹی کا اجلاس 12 جنوری کو لاہور میں طلب کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں