ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کی اسٹار اداکارہ کترینہ کیف نے فلم انڈسٹری کے بھائی جان سلمان خان کو ٹائیگر اورسپر ہیومن کہہ دیا۔سلمان خان کی 60 سالگرہ کے موقع پر 42 سالہ کتربینہ کیف نے سوشل میڈیا پر محبت بھرا خصوصی پیغام دیا۔حال ہی میں ماں بننے والی اداکارہ نے سلمان خان کیلیے ایسی زندگی کی دعا کی، جس میں ہر دن محبت اور روشنی سے بھرپور ہو۔سلمان خان اور کترینہ کیف نے میں نے پیار کیوں کیا، پارٹنر، ایک تھا ٹائیگر، ٹائیگر زندہ ہے اور 2019 میں ریلیز ہونیوالی فلم بھارت میں ایک ساتھ کام کیا۔




