لاہور (شوبز نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار فیصل قریشی اور ان کی اہلیہ ثنا فیصل کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثنا فیصل نے اپنے آفیشل اکانٹ سے یہ مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اور فیصل قریشی ایک ویڈیو پر لپسنگ کرتے نظر آرہے ہیں، ثنا نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ کیسے بیت گئے یہ سال، ساتھ ہی انھوں منہ چڑانے کی ایموجی بھی بنائی۔




