کراچی (بیوروچیف) کراچی کے مختلف علاقوں میں پھر سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے جھٹکے ملیر، لانڈھی، قائد آباد میں محسوس کیے گئے جس کے بعد ان علاقوں کے عوام گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔زلزلہ پیما مرکز کا بتانا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے رات ایک بج کر چھ منٹ پر 3.2شدت کے ریکارڈ کیے گئے ہیں.اس سے قبل بھی کراچی میں اتوار کی شام پانچ بج کر 33منٹ پر 3اعشاریہ 6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز قائد آباد کے قریب تھا اور اس کی گہرائی 10کلومیٹر تھی۔




