کراچی (شوبز نیوز) سپر اسٹار ماہرہ خان نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں لوگوں نے اداکارہ صبا قمر کے کراچی کے بیان کو غلط سمجھا، سندھ کا دارالحکومت ماں کی طرح ہے جو ہر کسی کو بانہیں کھول کر خوش آمدید کہتا ہے۔ ماہرہ خان نے حال ہی میں ہونے والی ایک تقریب میں صحافیوں کے سوال پر کراچی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا اور انہوں نے صبا قمر کا نام لیے بغیر ان کی حمایت کی۔صحافیوں نے ان سے پوچھا کہ ان کا کراچی کے بارے میں کیا خیال ہی کچھ لوگ تو اس شہر میں آنا ہی نہیں چاہتی ساتھ ہی صحافیوں نے کہا کہ انہوں نے صبا قمر کا نام نہیں لیا۔سوال کے جواب میں ماہرہ خان نے کہا کہ کراچی ان کا اپنا شہر اور گھر ہے، ان کے آباو اجداد یہیں سے تھے، ان w کی دادی کا گھر یہی ہے، یہ شہر بہت ہی پیارا ہے۔ان کے مطابق وہ کراچی میں ہی پیدا ہوئیں، یہی پلی بڑھیں، انہیں یہ شہر بہت اچھا لگتا ہے اور یہ کہ ہر کسی کو اپنا شہر اچھا لگتا ہے، کیوں کہ وہاں ہر کسی کے دادا، دادی، نانا، نانی کا گھر ہوتے ہے، اس شہر سے ہر کسی کی یادیں جڑی ہوتی ہیں۔ماہرہ خان کے مطابق اگر ان سے پوچھا جائے کہ ان کی نظر میں کراچی کیا ہی تو وہ یہی کہیں گی کہ یہ شہر ماں کی طرح ہے۔




