کرنل نبیل رانا پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر منتخب

اسلام آباد (سپورٹس نیوز)پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن (پی ٹی ایف) نے کرنل نبیل احمد رانا کو متفقہ طور پر فیڈریشن کا نیا صدر منتخب کر لیا۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کی جنرل کونسل کے اجلاس میں سیکریٹری آرمی فٹنس اینڈ اسپورٹس ڈائریکٹوریٹ کرنل نبیل احمد رانا کو بلامقابلہ فیڈریشن کا صدر منتخب کیاگیا جو کھیلوں کے انتظامی امور میں مضبوط کمانڈ اور مؤثر مینجمنٹ کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں،ان کا انتخاب پاکستان میں تائیکوانڈو کے نظم و نسق اور ادارہ جاتی مضبوطی کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔نومنتخب صدر پی ٹی ایف کرنل نبیل احمد رانا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ارکان کا اعتماد حاصل کرنے پر شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ وہ مکمل عزم، وڑن اور لگن کے ساتھ پاکستان تائیکوانڈو کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے کام کریں گے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود، گراس روٹ سطح پر ترقی، استعداد کار میں اضافہ اور کھلاڑیوں و آفیشلز کے لیے بین الاقوامی مواقع بڑھانے پر خصوصی توجہ دینے کا اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں