لاہور(بیورو چیف)مانگا منڈی میں کرنٹ لگنے سے مزدور جاں بحق ہوگیا ۔ ریسکیو حکام کے مطابق 18سالہ ذیشان زیر تعمیر عمارت میں کام کر رہا تھا کہ اس دوران لوہے کا پائپ بجلی کی تار سے چھو گیا۔ ذیشان کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا ۔ قانونی کارروائی کے بعد جاں بحق مزدور کی میت مردہ خانے منتقل کر دی گئی ۔




