فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)معاشرتی برائیوں کو روکنے اور ساڑھے 3سالہ بگاڑ کو درست کرنے میں کچھ وقت درکار ہے ملک اور جمہور یت کو کرپشن سے کام کرنے کا عزم لیکر اقتدار میں آئے ہیں یہی وجہ ہے کہ احتساب کا بلا تفریق عمل جاری ہے جس سے بہتر نتائج کی امید کی جاسکتی ہے ان خیالات کا اظہار ایم ایس ایف پنجاب کے سابق صدر سجاد احمد خاں نے کیا انہوں نے کہا کہ کرپشن نے فیصل آبادسمیت صوبہ بھر کے اداروں کو مالی طور پر کھوکھلا کرکے رکھ دیا ہے۔




