کرینہ اور پرتھوی کی دائرہ کے ٹریلر نے دھوم مچادی

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کی بے بو کرینہ کپور اور پرتھوی راج سوکمارن کی فلم دائرہ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے۔کرینہ کپور دائرہ میں ڈی سی پی اجونی کوہلی اور پرتھوی راج سوکمارن ڈی سی پی رمن کمار کا کردار نبھائیں گے، ٹریلر میں خود کو انصاف کے دو مختلف راستوں پر پاتے ہیں، فلم میکرز کی جانب سے 2 منٹ 19 سیکنڈ کے اس کلپ میں دونوں ایسے کردار ہیں جو اس وقت اخلاقی الجھنوں اور پیچیدہ حالات سے گزر رہے ہیں جب ایک لڑکی کو اغوا کرکے اس کے ساتھ زیادتی کی جاتی ہے اور پھر اسے قتل کردیا جاتا ہے۔مبینہ اغوا کار کی جانب سے پولیس پر حملہ کرنے کے بعد اسے انکاونٹر میں مار دیا جاتا ہے تو رمن کا ماننا ہے کہ انصاف ہوگیا لیکن اجونی ان حالات کو قبول نہیں کر پات، خاص طور پر اس لیے کہ ملزم نابالغ تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں