کرینہ کپور کا 18سال سے ایک ہی ڈائٹ پلان ہونے کا انکشاف

ممبئی (شوبز نیوز) کرینہ کپور خان صرف ایک اسٹائل آئیکون اور ورسٹائل اداکارہ ہی نہیں بلکہ ان کا شمار بھارتی شوبز انڈسٹری کی سب سے فِٹ سیلیبرٹیز میں ہوتا ہے۔سوشل میڈیا کی بدولت صارفین یہ بات بخوبی جانتے ہیں کہ بیبو ورزش کے سخت معمول پر عمل کرتی ہیں، جس میں یوگا، اسٹرینتھ ٹریننگ، پیلٹس اور کارڈیو شامل ہیں۔ تاہم کہا جاتا ہے کہ کسی بھی فٹ انسان کی 80 فیصد فٹنس کا انحصار اس خوراک پر ہوتا جو ہو کھاتا ہے, دلچسپ بات یہ ہے کہ کرینہ اپے پنجابی خاندان کی طرح خود کو ایک فوڈی (کھانے کی شوقین) گردانتی ہیں، جنہوں نے دنیا بھر کے کھانے چکھ رکھے ہیں۔تاہم اداکارہ کی ڈائٹ کے حوالے سے اب ایک ایسا انکشاف سامنے آیا ہے جس سے سب کو حیران کردیا ہے, اور وہ یہ کہ حیرت انگیز طور پر کرینہ کپور کی روزمرہ خوراک پچھلے 18 برسوں سے تقریبا ایک جیسی ہے۔یہ انکشاف کرینہ کی دیرینہ ڈائٹیشین رجوتا دیویکر نے دی للن ٹاپبکو دیے گئے انٹرویو میں کیا، رجوتا نے بتایا کہ کرینہ 2007 سے ایک ہی ڈائٹ پلان فالو کر رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں