کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار رہیں

ساہیوال ( بیورو چیف) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے دریائے راوی میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جاری اقدامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مرحبا نعمت، اسسٹنٹ کمشنرز ماہم واحد اور جاوید ممتاز، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر خالد عبداللہ، ایکسین ایریگیشن حافظ محمد طلحہ اور سی ای او ایجوکیشن خالد عالم سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ممکنہ شدید ترین سیلاب کی صورت میں ضلع ساہیوال کے 91 دیہات کے تقریباً ایک لاکھ 75 ہزار افراد متاثر ہو سکتے ہیں جس کے پیش نظر تمام محکموں کی طرف سے پیشگی انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔ محکمہ انہار کی جانب سے فلڈ فائٹنگ کیمپس کے قیام، حفاظتی بندوں کی نگرانی، بھاری مشینری اور دیگر آلات کی فوری دستیابی کا پلان مرتب کر لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں