کسی کو حق نہیں کہ وہ اداکاروں کیلئے نامناسب زبان استعمال کرے۔ طوبی انور

کراچی (شوبز نیوز) اداکارہ طوبی انور نے مشہور شخصیات کی آن لائن ٹرولنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان پر سوشل میڈیا صارفین کو تبصروں میں ہمدردی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کردی ۔نجی ٹی وی کو انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ جب کسی کے سوشل میڈیا پر لاکھوں فالوورز ہوتے ہیں تو لوگ ہر طرح کے تبصرے کرتے ہیں کچھ تو اس قدر نامناسب ہوتے ہیں کہ ہر کسی کو ناگوار گزریں گے۔انہوں نے کہا کہ لوگ جو یہ کہتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر ہونے والے منفی تبصروں سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے، یہ سچ نہیں ہے کیونکہ اگر کسی کے بارے میں ذاتی طور پر کچھ کہا جاتا ہے تو وہ اس پر اثر انداز ہوتا ہے۔طوبی انور نے کہا کہ ہم عوامی شخصیت ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کوئی جو چاہے ہمارے بارے میں کہہ سکتا ہے۔ااداکارہ نے کہا کہ اگر اداکار اپنے بارے میں ہونے والے منفی تبصروں کا جواب دیتے ہیں تو انہیں فوری طور پر بدتمیز یا مغرور قرار دے دیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں