لاہور(بیورو چیف)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کسی گرینڈ اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی بلکہ نظام کی تبدیلی کے لیے اپنے بل بوتے پر عوام کا مقدمہ سیاسی فورم پر لڑے گی۔لاہور میں سینئر صحافیوں اور ایڈیٹرز سے ملاقات میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ماضی میں سیاسی اتحاد جماعت اسلامی کے لیے فائدے کے بجائے نقصان کا باعث بنے اس لیے اب جماعت اپنی تحریک خود آگے بڑھائے گی۔انہوں نے کہا دھرنا طویل اور صبر آزما ہوگا ،حکومت کو گھٹنے ٹیک کر جماعت کے پاس آنا ہوگا، اسلام آباد میںمذاکرات کی دعوت ملی ہے،شہروں میں دھرنے ہوں اور اسلام آباد کے بند کمروں میں مذاکرات ہوں ایسا نہیں ہوسکتا۔




