کشمیریوں کو پاکستانیوں کی بھر پور حمایت حاصل ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکز ی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست ا علی وصدرانجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا ، جنرل سیکرٹری شیخ سعید، ڈپٹی سیکرٹر ی میاں ریاض شاہد ، چیئر مین مرزا اشرف مغل ،صدر ینگ ٹریڈرز سہیل نیاز طور ملک عباس اشرف اور دیگر نے اپنی اوراپنی پوری ٹیم جانب سے یوم سیاہ کشمیرکے موقع پر کشمیریوں سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری بھائیوںکو ایک ایک پاکستانی کی بھرپور حمایت حاصل ہے اور وہ استقامت سے ان کے ساتھ کھڑے ہیں ان شاء اللہ بہت جلد کشمیر آزاد ہوگا۔ خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا کہ اقوام متحدہ کے قیام کے 2 سال بعد1947 کو بھارت نے ریاست جموںو کشمیر پر ناجائزطور پرقبضہ کر لیا تھا اورآج تک بھارت اقوام متحدہ کی قرار داوں کی مسلسل خلاف ورزی کر رہاہے انہوں نے کہا کہ آج کشمیر کا یوم سیاہ انسانی تاریخ کا المناک باب بنا ہوا ہے پوری پاکستانی قوم کو اس عہد کی تجدید کرنا ہوگی کہ کشمیر کی آزادی اور تکمیل پاکستان کے ایجنڈے تک آزادی کی جدوجہد ہر حال میں جاری رہے گی اور قوم کشمیریوں کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھے گی ناہی کسی کو شہداء کے خون سے غداری نہیں کرنے دی جائیگی ۔جنرل سیکرٹری شیخ سعیدنے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے لاکھوں کشمیری شہداء کی عظیم قربانیاں جلد رنگ لائینگی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا سورج ا نشاء اللہ ہر صورت طلوع ہوگا بھارت اب مزید اس پر قابض نہیں رہ سکتا۔ ڈپٹی جنرل سیکرٹری میاں ریاض شاہدنے کہا کہ مودی سرکار نے اقوام متحدہ کی قرار داوں کو روندکر کشمیر کو دنیا کی سب بڑی جیل بنا رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں