فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ہم باتوں پر نہیں عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں’ آزاد جموں و کشمیر میں جب میاں محمد نواز شریف کی حکومت آئیگی عوامی خدمت کے منصوبوں کے جال بچھائے گئے’ ہم اپنی کارکردگی کی بنا پر سینہ چوڑا کر کے ووٹ مانگ رہے ہیں اور انشاء اللہ فتح میاں محمد نواز شریف کے شیروں کی ہو گی’ ان خیالات کا اظہار ضلع صدر مسلم لیگ (ن) کشمیری برادری و صدر آزاد کشمیر اتحاد گروپ چوہدری بہادر علی کی جانب سے آزاد کشمیر کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواران برائے ایم ایل ایز کرنل (ر) وقار احمد نور’ سید شوکت علی شاہ’ ناصر حسین ڈار’ چوہدری طارق فاروق اور چوہدری عبدالرزاق کی حمایت منعقدہ تقریب سے امیدوار برائے ایم ایل اے سید شوکت علی شاہ نے کیا’ تقریب میں ڈویژنل صدر مسلم لیگ (ن) حاجی محمد اکرم انصاری’ سابق ایم این اے میاں عبدالمنان’ سابق ڈپٹی میئر محمد امین بٹ’ سٹی صدر شیخ اعجاز احمد’ میاں طاہر جمیل ایم پی اے کے صاحبزادے میاں آفاق احمد طاہر’ صدر سٹی یوتھ ونگ عاطف کسانہ’ عمر اسرار منے خان’ ٹکٹ ہولڈر خواجہ رضوان کے بھائی خواجہ لقمان’ کوارڈی نیٹر سوشل ویلفیئر رانا وارث’ علامہ حفیظ الرحمن قاسمی’ حاجی خورشید’ حاجی مصطفی’ اکبر انصاری’ ملک اعجاز احمد’ آصف کمبوہ’ شیخ خالد لاڈا’ ظہیر احمد’ طارق جٹ’ ملک فلامت کے علاوہ فیصل آباد میں کشمیری کمیونٹی کے افراد نے کثیرتعداد میں شرکت کی’ سید شوکت علی شاہ نے کہا کہ میری فیصل آباد کی مسلم لیگی قیادت سے اپیل ہے کہ فیصل آباد میں کشمیری کمیونٹی کے لگ بھگ 300 ووٹ ہیں’ وہ ووٹ اپنی نگرانی میں پول کروائیں اور ووٹروں کو پولنگ اسٹیشن ایم سی کوتوالی روڈ فیصل آباد لانے کیلئے سواری کا انتظام کریں۔ اس موقع پر ڈویژنل صدر مسلم لیگ (ن) حاجی محمد اکرم انصاری’ سابق ایم این اے میاں عبدالمنان’ سابق ڈپٹی میئر محمد امین بٹ’ سٹی صدر شیخ اعجاز احمد و دیگر قائدین نے سید شوکت علی شاہ کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ یہ الیکشن آپ کا نہیں ہمارا الیکشن ہے’ انشاء اللہ فتح آپ کی ہو گی’ میاں نواز شریف کی ہو گی’تقریب کے میزبان چوہدری بہادرعلی نے کہا کہ ہماری نیت ٹھیک ہے’ میں نے ہمیشہ کشمیری کمیونٹی کے مسائل کے حل کو ترجیح دی ہے’ تقریب سے میاں طاہر جمیل ایم پی اے کے صاحبزادے میاں آفاق احمد طاہر’ صدر سٹی یوتھ ونگ عاطف کسانہ’ عمر اسرار منے خان’ ٹکٹ ہولڈر خواجہ رضوان کے بھائی خواجہ لقمان’ کوارڈی نیٹر سوشل ویلفیئر رانا وارث’ علامہ حفیظ الرحمن قاسمی’ حاجی خورشید’ حاجی مصطفی’ اکبر انصاری’ ملک اعجاز احمد’ آصف کمبوہ’ شیخ خالد لاڈا’ ظہیر احمد’ طارق جٹ’ ملک فلامت نے بھی خطاب کیا۔




