کمالیہ میں تجاوزات کی بھرمار،شہریوں کا پیدل چلنا دشوار

کمالیہ(نامہ نگار)اقبال بازار، صدر بازار اور ریلوے روڈ ناجائز تجاوزات کا گڑھ بن گئے شہریوں کا پیدل چلنا محال، انتظامیہ خاموش تماشائی ۔تفصیل کے مطابق کمالیہ شہر کے مرکزی تجارتی علاقے اقبال بازار، صدر بازار اور ریلوے روڈ ان دنوں ناجائز تجاوزات کا شکار ہو چکے ہیں۔ دکان داروں اور خوانچہ فروشوں نے فٹ پاتھوں، سڑکوں اور گزرگاہوں پر قبضہ جما کر عام شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے ۔ پیدل چلنے والوں کے لیے بازاروں میں گزرنا نہ صرف مشکل بلکہ خطرناک بھی ہو چکا ہے ۔بازاروں میں ریڑھیاں، تھڑے ، عارضی چھپریں، اور دکانوں کے سامنے پھیلایا گیا سامان نہ صرف ٹریفک کے بہا میں رکاوٹ کا سبب بن رہا ہے بلکہ شہریوں، خاص طور پر بزرگوں، خواتین اور بچوں کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن چکا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں