کمالیہ میں ترقیاتی کام ٹھیکیدارادھورا چھوڑ کر غائب

کمالیہ(نامہ نگار)محلہ اسلام نگر کی کولو والی گلی میں ٹف ٹائل بچھانے کا ترقیاتی کام کئی ہفتوں سے ادھورا پڑا ہے جبکہ اہل محلہ کے مطابق ٹھیکیدار کام نامکمل چھوڑ کر غائب ہو چکا ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اہلِ محلہ کا کہنا ہے کہ گٹر کے ڈھکن زمین کی سطح سے اوپر اٹھے ہوئے ہیں جبکہ گلی تنگ ہونے کی وجہ سے موٹر سائیکل سواروں کے گرنے اور کسی بھی وقت حادثہ پیش آنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے رہائشیوں کے مطابق روزانہ گزرنے والے افراد خصوصا بزرگ، خواتین اور بچوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں