کمالیہ(نامہ نگار)مختلف حادثات اور لڑائی جھگڑے کے واقعات میں متعدد افراد زخمی کمالیہ اور گردونواح میں مختلف ٹریفک حادثات اور لڑائی جھگڑے کے واقعات میں خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کلیرا اسٹاپ کے قریب رکشہ اور موٹر سائیکل کے تصادم میں 24سالہ مریم زخمی ہوئیں۔ جھلار سگلہ میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں لڑائی کے دوران 27 سالہ نواز کو مبینہ طور پر ڈنڈوں کے وار سے زخمی کیا گیا۔کمالیہ چیچہ وطنی روڈ پر ہونڈا شوروم کے قریب کار کو اوورٹیک کرتے ہوئے بچنے کی کوشش میں موٹر سائیکل سلپ ہونے سے 40 سالہ شبیر زخمی ہوگئے ، جبکہ ممتاز الیکٹرانکس کے قریب موٹر سائیکل سوار 20 سالہ منیب الرحمن پیدل شخص سے ٹکرانے کے بعد زخمی ہوگئے ۔علاوہ ازیں چک نمبر 706 گ ب میں دو موٹر سائیکلوں کے تصادم کے نتیجے میں 40 سالہ کلثوم بی بی اور 35 سالہ محمد بلال زخمی ہوگئے ۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔




