کمالیہ میں ملاوٹ شدہ اشیاء کی سرعام فروخت

کمالیہ(نامہ نگار)اقلیتی سماجی رہنما اشرف جان سندھو نے کہا ہے کہ آئے روز پٹرولیم مصنوعا ت کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عام پاکستانی کی زندگی کو شدید متاثر کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے ، بیروزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے ، آمد نی کم جبکہ غربت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، جسکے با عث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔حکومت عوامی مسا ئل کو سنجیدگی سے حل کرے ۔ اشرف جان سندھو نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر کمالیہ محلہ کچی بستی بلال گنج اب دیگر حلقوں میں اور دیہی علاقوں میں ملاوٹ شدہ دودھ اور دیگر اشیائے خوردونوش کی کھلے عام فروخت جاری ہے ، جبکہ متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے مثر کارروائی نظر نہیں آتی۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ماہم آصف ملک اور اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی سے مطالبہ کیا کہ شہر کمالیہ کی گلی محلوں اور دیہی علاقوں میں خصوصی ٹیمیں بھیج کر ملاوٹ شدہ اشیا کے خلاف فوری کریک ڈان کیا جائے تاکہ عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک فراہم کی جا سکے ۔اشرف جان سندھو نے خبردار کیا کہ ملاوٹ شدہ دودھ اور دیگر ناقص اشیا کے استعمال سے خصوصا ننھے منے بچوں میں مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ رہا ہے ، اس لیے اس مسئلے پر فوری اور مثر اقدامات ناگزیر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں