کمالیہ(نامہ نگار) کمالیہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کا تنظیمی اجلاس، پارٹی امور اور آئندہ سیاسی حکمتِ عملی پر غور پاکستان پیپلزپارٹی ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا ایک اہم تنظیمی اجلاس کوٹھی کہکشاں کمالیہ میں ضلعی صدر عاطف رضا خان کھرل کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلعی کابینہ، تحصیل اور سٹی کمالیہ و ٹوبہ ٹیک سنگھ کے عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران پارٹی کے تنظیمی امور، آئندہ سیاسی سرگرمیوں اور دیگر اہم معاملات پر تفصیلی تبادل خیال کیا گیا۔شرکا نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات، پارٹی تنظیم کو یونین کونسل کی سطح تک مزید فعال اور مضبوط بنانے ، بلدیاتی انتخابات کی بروقت تیاری، کارکنان کو متحرک کرنے اور سوشل میڈیا پر پارٹی کے مثر بیانیے کو فروغ دینے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا۔ اور متفقہ حکمتِ عملی اختیار کرنے پر اتفاق کیا۔اجلاس کے اختتام پر شرکا نے پاکستان پیپلزپارٹی کی تنظیم کو مزید مستحکم بنانے ، باہمی اتحاد کو فروغ دینے اور عوامی خدمت کے مشن کو بھرپور انداز میں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔




