کمالیہ کے جنگل میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ،وسیع پیمانے پر نقصان

کمالیہ(نامہ نگار)کمالیہ جنگل میں پراسرار آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ، وسیع پیمانے پر نقصان، شہریوں کا وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کمالیہ کے نواحی جنگلات میں آئے روز آگ لگنے کے مسلسل واقعات نے علاقے کے مکینوں، محکمہ جنگلات اور ماحولیات کے ماہرین کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے ۔ متعدد بار آگ بھڑکنے کے باوجود آج تک آگ لگانے والے عناصر یا ممکنہ ملزمان کا سراغ نہیں لگایا جا سکا، جس کے باعث جنگل کا ایک بڑا حصہ متاثر ہو چکا ہے جبکہ قیمتی درختوں، پودوں اور جنگلی حیات کو بھی ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے ۔مقامی ذرائع کے مطابق حالیہ مہینوں کے دوران جنگل کے مختلف حصوں میں بار بار آگ لگنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔ آگ کی شدت کے باعث سینکڑوں ایکڑ پر مشتمل سبزہ، جھاڑیاں اور درخت جل کر خاکستر ہو گئے جبکہ متعدد جنگلی جانور، پرندے اور دیگر نایاب حیات بھی ہلاک ہو چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں