کمسن گلوکار نے غزل گا کر سوشل میڈیا صارفین کو مسحور کر دیا

نئی دہلی (شوبز نیوز ) بھارت کے ایک بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں وہ میڈم نورجہاں کی گائی غزل ”نیتِ شوق” گا رہا ہے۔کم سن گلوکار نشانت گپتا کی مہارت سے گائی ہوئی غزل ”نیت شوق بھر نہ جائے کہیں” کی وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو مسحور کردیا ہے۔شانت گپتا، ایک نوآموز باصلاحیت گلوکار ہیں جو اپنے والد کے ذریعے انسٹاگرام پر اکثر شیئر کی جانے والی پرفارمنس میں اپنی سریلی آواز کا مظاہرہ کرتے ہیں۔وائرل ہونے والی اس خاص ویڈیو میں نشانت گپتا ناصر کاظمی کی لکھی گئی مشہور غزل ”نیت شوق” گا رہے ہیں، جسے پاکستان میں میڈم نورجہاں اور بھارت میں آشا بھوسلے نے گایا ہے۔ نشانت نے غزل گاتے ہوئے ہارمونیم بھی بجایا۔نشانت نے اپنی انسٹاپوسٹ میں لکھا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں