کمشنر سرگودھا کا نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ

سرگودھا (بیورو چیف) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کا دورہ کیا اور طبی سہولیات، شعبہ جات اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈین میجر جنرل (ر) خرم شہزاد اور پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد آصف چیمہ نے بریفنگ دی۔کمشنر نے آپریشن تھیٹرز، آئی سی یو، کیتھ لیب، ایمرجنسی، وارڈز اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا اور سہولیات، صفائی اور سکیورٹی کا جائزہ لیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ کیتھ لیب مکمل فعال ہے جہاں انجیو گرافی اور انجیو پلاسٹی کی سہولیات دستیاب ہیں۔ کمشنر نے معیار برقرار رکھنے اور بروقت علاج کی ہدایت کی۔انہوں نے مریضوں سے ملاقات کی جنہوں نے سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ادارے کو نعمت قرار دیا اور حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں