فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے گزشتہ رات الائیڈ ہسپتال ون کا اچانک دورہ کیا اور مختلف وارڈز میں زیرعلاج مریضوں اور لواحقین سے ادویات کی دستیابی اور علاج معالجہ بارے دریافت کرکے تسلی کی۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کو علاج معالجہ کی جدید اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں تعطل نہیں آنا چاہیے۔انہوں نیڈاکٹرز و پیرا میڈیکس سٹاف کی حاضری،صفائی کا معیار بھی دیکھا اور واضح کیا کہ ہسپتالوں کو شکایت فری بنانا ترجیح ہے۔




