کمشنر لاہور مریم خان کا شاہدرہ کا دورہ

لاہور (بیورو چیف) کمشنر لاہور مریم خان نے ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) علی اعجاز کے ہمراہ آئوٹ فال روڈ اور شاہدرہ کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے روڈ واشنگ/صفائی اور لاہور کے داخلی راستے کے مجوزہ ری ڈیزائنگ پلان کا لیا۔ اس موقع پر آئی ڈیپ افسران نے لاہور کے داخلی راستے شاہدرہ پر ویلکم ری ڈیزائنگ پلان کے حوالے سے آن سپاٹ بریفنگ دی۔کمشنر لاہور مریم خان نے آئی ڈیپ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شاہدرہ لاہور کی اہم انٹرنس ہے لاہور کا پہلا تعارف ہے، آئی ڈیپ مجوزہ ری ڈیزائننگ پلان کا تھری ڈی ڈیزائن تیار کرے مکمل جائزہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے تمام داخلی راستوں کو لاہور کی تاریخ، ثقافت اور جدید آرکیٹیکٹ سے مزین کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں