کمشنر کی پاور لومز سیکٹر سے متعلقہ مسائل کے حل کی یقین دہانی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں سے کونسل آف لومز آنرز ایسوسی ایشن پاکستان کے وفد نے چیئرمین وحید خالق رامے کی قیادت میںملاقات کی۔ارشد جٹ ودیگرعہدیداران شریک تھے۔چیئرمین کونسل آف لومز آنرز ایسوسی ایشن پاکستان نے فیصل آباد ڈویژن کی تعمیر وترقی اور عوامی مسائل کے حل میں موثر اقدامات پر کمشنر کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے پاور لومز سیکٹر کو درپیش مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کونسل نے ہمیشہ ڈویژنل وضلعی انتظامیہ کے اقدامات میں اپنا کردار ادا کیا ہے جس کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا۔کمشنر فیصل آباد نے پاور لومز سیکٹر کے ایکسائز،لیبر ودیگر محکموں سے متعلقہ مسائل کے پائیدار حل کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ آجر اور اجیر کے مابین دوطرفہ خوشگوار تعلقات میں ہی ترقی کا راز مضمر ہے لہذا کم ازکم اجرت پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ کاروباری طبقات کو سازگار ماحول کی فراہمی ترجیح ہے جس کے لئے ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ اپنی ذمہ داریاں کماحقہ پوری کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں