کم عمر اداکارہ عینا آصف 18برس کی ہو گئیں

کراچی (شوبز نیوز)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عینا آصف نے اپنی 18ویں سالگرہ منائی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں۔اپنی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ میں انہوں نے یہ انکشاف کیا کہ وہ 18 سال کی ہو گئی ہیں۔عینا نے اس سیلیبریشن کی چند تصاویر بھی شیئر کیں جس میں ان کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے لال رنگ کا سادہ لانگ ڈریس پہنا۔داکارہ کی سالگرہ کی پوسٹس سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے انہیں 18ویں سالگرہ کی مبارکباد اور نیک خواہشات دی جا رہی ہیں عینا آصف مختلف ڈراموں میں اپنی اداکاری کے ذریعے ناظرین کی توجہ حاصل کر چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں