کراچی (شوبز نیوز) پاکستان شوبزانڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ دعا زہرہ نے کہا ہے کہ آج کل کی جنریشن کا مسئلہ یہ ہے ان کی اللہ سے کمیونیکیشن کم ہوتی جارہی ہے۔پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے دعا زہرہ کا کہنا تھا کہ کوئی اپنی لائف میں کچھ بھی کررہا ہو ہمیں فرق نہیں پڑنا چاہیے، مجھے لگتا ہے آج کل کی جنریشن کا جو اصل مسئلہ یہ ہے کہ ان کی اللہ سے کمیونیکیشن کم ہوتی جارہی ہے اور چھوٹتی جارہی ہے۔دعا زہرہ نے کہا کہ میں نے اس چیز کو اپنی زندگی میں برقرار رکھا ہوا ہے، میں بیٹھے بیٹھے بھی اوپر دیکھ کر اللہ تعالی سے بات کرتی ہوں، اکثر لوگ بولتے ہیں کس سے بات کرہی ہو، میں کہتی ہوں کہ اللہ تعالی سے بات کررہی ہوں، آپ کو یہ چیز کرنی چاہیے۔انھوں نے یہ بھی بتایا کہ لوگ مجھے کہتے بھی ہیں کہ تم نہیں بولا کرو، تم جو بولتی ہو وہ چیز ہوجاتی ہے




