کپتان اور مینجمنٹ کے پلان پر عمل کر کے کامیابی حاصل کی’ علی رضا

دوحہ (سپورٹس نیوز) پاکستان اے کے فاسٹ بولر علی رضا نے کہا کہ کپتان اور مینجمنٹ کے پلان پر عمل کرکے کامیابی حاصل کی۔ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے گروپ میچ میں بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر علی رضا کہا کہ بولنگ شروع سے ہی شاندار ہوئی، عمران رندھاوا اور احمد دانیال نے بھرپور ساتھ دیا۔انہوں نے کہا کہ میں شروع میں سلو ون ویری ایشن نہیں کررہا تھا لیکن آخر میں اس پر گیا اور اچھی بولنگ ہوگئی۔ایشیا کپ رائزنگ اسٹار کے گروپ میچ میں بھارت کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیے گئے 314 رنز کے تعاقب میں 49.1 اوورز میں 265 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔کپتان تلک ورما کی 148 گیندوں پر سنچری بھی رائیگاں گئی، ابھیشیک شرما کے 70 رنز بھی ٹیم کے کام نہ آسکے۔یوش بدونی، وپراج نگم اورہ رشیت راناکھاتہ بھی نہ کھول سکے۔سوریا ونشی 11 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، رنکو سنگھ چھ رنز بنا کر چلتے بنے، کمار صرف 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کی جانب سے علی رضا اور حسن نواز نے تین، تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، محمد عمران رندھاوا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں