نئی دہلی(شوبز ڈیسک)دہلی پولیس نے کامیڈین کپل شرما کے کیفے پر فائرنگ کے معاملے میں ملوث ایک مشتبہ گینگسٹر کو گرفتار کر لیا۔دہلی پولیس کے مطابق جمعہ 28 نومبر 2025 کو بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما کے کینیڈا میں واقع کیفے پر فائرنگ کے معاملے میں ملوث ایک مشتبہ گینگسٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق گولڈی ڈھلوں گینگ سے ہے اور ملزم کے خلاف مختلف سنگین نوعیت کے مقدمات پہلے سے درج ہیں۔گرفتار ملزم کا نام بندھو مان سنگھ ہے، جو کینیڈا میں مقیم بدنام زمانہ گینگسٹر گولڈی ڈھلوں کا قریبی ساتھی ہے۔ گولڈی ڈھلوں کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ وہ بیرونِ ملک کاروباری افراد اور اعلی پروفائل شخصیات سے بھتہ وصولی کے متعدد نیٹ ورک چلا رہا ہے۔بھارتی پولیس کے مطابق بندھو مان سنگھ ڈھلوں کے نیٹ ورک کے ساتھ رابطے میں تھا اور مشہور فنکار کے ریستوران کو دھمکی دینے کے لیے کیے گئے اس فائرنگ کے وسیع تر سازش کا حصہ تھا۔




