کچن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

چنیوٹ(نامہ نگار)محلہ شاہ برہان کے قریب گھر کے کچن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم خوش قسمتی سے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو 1122کے مطابق اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو گھر کے دیگر حصوں تک پھیلنے سے روک دیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق واقعہ میں کوئی شخص زخمی یا جاں بحق نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں