کچے مکان کی چھت گرنے سے 6حقیقی بہن بھائی جاں بحق

شانگلہ (نامہ نگار) صوبہ خیبر پختونخوا کے پہاڑی ضلع شانگلہ میں ایک نہایت افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں کچے مکان کی چھت گرنے سے 6 حقیقی بہن بھائی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ ضلع شانگلہ کی تحصیل الپورئی میں پیش آیا، جس میں گزشتہ رات مکان کی چھت اچانک زمین بوس ہو گئی اور گھر میں موجود حقیقی بہن بھائی ملبے تلے دب گئے، واقعے میں ایک بچی زخمی بھی ہو گئی ہے،جسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے تمام لاشیں اور زخمی بچی کو نکال لیا ہے، جاں بحق ہونے والوں میں ناظرہ، سمیرا، رضوان، نایاب، حیا نور اور عمیرہ بی بی شامل ہیں، جن کی عمریں 5 سے 14 سال کے درمیان ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بہن بھائیوں کے والد جہان بشر کا کچھ ہی عرصہ قبل انتقال ہوا تھا، اور ان کا مکان کچا تھا۔ مرنے والوں میں پانچ بہنیں اور ایک بھائی شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں