کھانے کے بعد10منٹ واک صحت کیلئے فائدہ مند

کراچی ( بیو رو چیف )کھانے کے بعد صرف10منٹ کی واک صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔حالیہ طبی تحقیقات کے مطابق کھانے کے فورا بعد یا20سے30 منٹ کے اندر کی جانے والی چہل قدمی بلڈ شوگر کو تیزی سے بڑھنے سے روکنے میں مدد دیتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ واک کے دوران جسم کے پٹھے خون میں موجود شوگر کو توانائی کے طور پر استعمال کرتے ہیں، جس سے شوگر لیول متوازن رہتا ہے۔تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ صرف 10 سے 15 منٹ کی واک ہاضمہ بہتر بنانے، وزن کنٹرول کرنے اور دل کی صحت بہتر رکھنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے، ماہرین کے مطابق مسلسل بیٹھے رہنے کے بجائے دن بھر میں تھوڑا تھوڑا چلنا زیادہ مفید ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ عادت خاص طور پر ذیابیطس یا پری ذیابیطس کے شکار افراد کے لیے فائدہ مند ہوسکتی ہے تاہم صحت مند افراد بھی اسے روزمرہ معمول کا حصہ بنا کر بہتر طرزِ زندگی اپنا سکتے ہیں۔طبی ماہرین نے کہا ہے کہ کھانے کے بعد مختصر واک بلڈ شوگر فوری بڑھنے کے خطرات کو کم کرنے میں موثر ثابت ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں