کھرڑیانوالہ پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون

جڑانوالہ(نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ ریاض اٹھوال نے کریک ڈائون کرتے ہوئے 4منشیات فروشوں کو حراست میں لیکر شراب و چرس برآمد کرکے الگ الگ مقدمات کا اندراج کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آر پی او فیصل آباد سہیل طارق سکھیرا کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ انسپکٹر ریاض اٹھوال نے چارج سنبھالتے ہی سماج دشمن عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے مذکور نے پولیس نفری کے ہمراہ مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 4منشیات فروشوں کو حراست میں لیکر شراب و چرس برآمد کر لی ہے۔ پولیس تھانہ کھرڑیانوالہ نے مکوانہ بائی پاس روڈ جناح آبادی کے قریب یاسر ساکن 76ر-ب سے 10لیٹر شراب،اسرار عرف شانی ساکن 229ر-ب سے 25لیٹر شراب، راشد ندیم ساکن 73ر-ب سے 15لیٹر شراب اور الیاس ساکن 73ر-ب سے 540گرام چرس برآمد کرکے انکے خلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کر لیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ انسپکٹر ریاض اٹھوال کا کہنا ہے کہ منشیات فروش کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہے۔ منشیات فروشوں کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔ منشیات فروشوں کو نوجوان نسل کی زندگیوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، عوام الناس کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں