کھیلوں کی تاریخ میں پاکستان کیلئے بڑا اعزاز

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) کھیلوں کی تاریخ میں پاکستان کیلئے بڑا اعزاز ،پاکستان کو ورلڈ ماسٹرز اور ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی۔ ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ ایسوسی کا کہنا ہے کہ پاکستان مینز اینڈ ویمینز ایونٹ کی میزبانی کریگا، ورلڈ ماسٹرز ایونٹ کو ” گرینڈ پرکس” کا نام دیا گیا ہے۔ ارشد خان صدر پاکستان ماسٹرز ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ویٹ لفٹنگ کا عالمی میلہ اگلے سال فروری میں اسلام آباد میں سجے گامیگا ایونٹ میں ساتوں براعظم سے500سے زائد ویٹ لفٹرز شرکت کرینگے،دونوں میگا ایونٹ کی میزبانی پاکستان کیلئے بڑا اعزاز ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں