صفدرآباد(نامہ نگار)محلہ کیڑا منڈی سعید نگر لائن پار کی آبادی صفدرآباد شہر کی نصف آبادی سے بھی زیادہ ہے لیکن اس آبادی کو جان بوجھ کر قیام پاکستان ہی سے نظر انداز کیا جاتا رہا ہے حالانکہ کیڑا منڈی آبادی کے علاقے مین پاکستا ن کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان نے ایک بہت بڑے تاریخی جلسہ سے خطاب کیا تھا جس کا انتظام مقامی مسلم لیگی لیڈر چوہدری شیر محمد مانگٹ نے اپنے اخراجات پر کیا تھا ۔اس جلسے میں لیاقت علی خان نے علاقے میں بجلی فراہم کرنے کی منظوری دی تھی اس وقت کے لحاظ سے یہ ایک تاریخی اقدام تھا۔اس جلسے کے بعد انہیں راولپنڈی کے لیاقت باغ میں خطاب کے دوران شہید کر دیا گیا۔محلہ کیڑا منڈی میں کسی بھی سیاسی جماعت نے ترقیاتی کاموں کے لئے کوئی کوشش نہیں کی اتنا ہوا کہ 1979 ء کے بلدیاتی الیکشن میں چیئرمین بننے والے کیڑا منڈی کے تاجر محمد سعید بٹ کے نام پر کیڑا منڈی کو سعید نگر قراردے دیا گیا۔کیڑا منڈی میںاس وقت کوئی سرکاری ہائی سکول لڑکوں یا لڑکیوں کے لئے نہیں ہے سب بچے بچیاں ریلوے لائن عبور کر کے شہر میںپڑھنے آتے ہیں کسی نے آج تک اس طرف دھیان ہی نہیںدیا ۔




