گاڑیوں میں غیر قانونی ایل پی جی گیس استعمال کرنے پر مقدمہ

کمالیہ(نامہ نگار)مسافر گاڑیوں میں غیر قانونی ایل پی جی گیس استعمال کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج ۔تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ میں پیٹرولنگ پولیس آفیسر کامران ارشد نے کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیو ر خالد حسین کیخلاف گاڑی ہائی ایس میں غیر قانونی ایل پی جی گیس استعمال کرنے پر تھانہ رجانہ میں مقدمہ درج کروا دیا۔ دوسرے واقعہ میں پیٹرولنگ پولیس آفیسر عامر محبوب نے کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور منیر اختر کے خلاف گاڑی ہائی ایس میں غیر قانونی ایل پی جی گیس استعمال کرنے پر تھانہ رجانہ میں مقدمہ درج کروا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں