اسلام آباد (بیوروچیف) اسلام آباد میں گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں ہزاروں روپے اضافہ کر دیا گیا، پہلی بار الیکٹرک گاڑیوں پر بھی ٹرانسفر فیس عائد کر دی گئی۔ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی طرف سے 1000سی سی تک کی گاڑی کی منتقلی فیس 1200سے بڑھا کر 2750روپے کر دی گئی، 1000سے 1800سی سی تک کی گاڑیوں کی فیس 2000سے بڑھا کر 5500 روپے کر دی گئی، 1800سی سی سے زائد کی گاڑیوں کی فیس 3000سے بڑھ کر 11000 روپے ہو گئی۔پہلی بار الیکٹرک گاڑیوں پر بھی منتقلی فیس عائد کر دی گئی، 50کلو واٹ تک کی الیکٹرک گاڑی پر 2500روپے فیس مقرر، 50سے 100کلو واٹ تک کی الیکٹرک گاڑی پر 5500روپے فیس لاگو کر دی گئی، 100کلو واٹ سے زائد الیکٹرک گاڑی کی منتقلی فیس 10000روپے ہو گئی۔ اتھارٹی کی طرف سے 200سی سی تک کی موٹر بائیک کی فیس 150 سے بڑھا کر 550روپے کی گئی ہے، 200 سے 400سی سی موٹر بائیک کی فیس 1000روپے مقرر جبکہ 400سی سی سے زائد کی موٹر بائیک کی فیس 1500روپے ہو گئی۔




